ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / روس نے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کر دی

روس نے شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کر دی

Thu, 20 Apr 2017 21:49:20    S.O. News Service

ماسکو،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)روس نے ویٹو کا حق استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی وہ قرارداد منظور نہیں ہونے دی، جس میں شمالی کوریا کے گزشتہ ہفتے کو کیے جانے والے تازہ میزائل تجربے کی مذمت کی جانا تھی۔ امریکا کی جانب سے جمع کروائے گئے اس مسودہ? قرارداد میں پیونگ یانگ حکومت کو انتہائی سخت الفاظ میں اپنے اس طرح کے تجربات روکنے کے لیے کہا گیا تھا۔ نیویارک میں سفارت کاروں نے بتایا کہ روس اس تنازعے کو مکالمت کے ذریعے حل کرنے پر زور دے رہا ہے اور قرارداد میں اسی طرح کی عبارت شامل کرنے کی وکالت کر رہا تھا۔ چین کی جانب سے اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی توقع کی جا رہی تھی۔
 


Share: